امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ
ارنا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے کے صرف چند گھنٹے بعد ڈرون حملہ بھی کیا گیا جس کے بعد خطرے کا الارم بج اٹھا۔
رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملوں کے بعد سی ریم «C-Ram» اور پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم فعال ہو گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قاصم الجبارین نامی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
عراقی پارلیمنٹ میں غیرملکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل پاس ہونے کے بعد بھی امریکی فوجی عراق کو چھوڑنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث دہشت گرد امریکی فوج کے قافلوں کو آئے دن حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسی بنا پر امریکی فوج نے اپنے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کا کام عراق کی پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کردیا ہے۔
عراق کے استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی بنیاد پرامریکی فوجیوں کو عراق سے باہر نکل جانا چاہئے۔