عراقمشرق وسطی

عراق، داعشی کُھرچن کی صفائی کا کام جاری

شہر سامرا میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی آپریشنل کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کاروائی، عراق کے سامرا شہر کے مغرب میں واقع مختلف علاقوں منجملہ التعاون، البو صویلح اور الصبیحات میں داعش دہشت گرد عناصر کے پنپنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ حشد الشعبی نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

گذشتہ دو روز کے دوران عراق کے صوبوں دیالہ اور نینوا میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اہلکاروں اور داعشی دہشت گرد عناصر کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

داعش دہشت گروں نے الحضر کے صحرائی علاقے سے نینوا کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے حشدالشعبی نے ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر عراقی فضائیہ کے حملے میں کم از کم سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button