یورپدنیامشرق وسطی

تل ابیب زوردار دھماکے سے لرز اٹھا

تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دیئے جانے کے بعد میزائيلی حملے کے سائرن بج اٹھے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی اور صیہونی حکومت کے ذرائع نے غزہ کے قریبی شہر عسقلان کی صیہونی کالونی میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

صیہونی ذرائع نے گوشدان نامی آبادی میں بھی دھماکے سے متعلق خبروں کی تصدیق کی ہے، اس دھماکے کے بعد جنوبی تل ابیب سمیت صیہونی آبادی والی تمام کالونیوں میں سائرن بج اٹھے۔

ایک مقامی اخباری رپورٹر نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے دفا‏عی سسٹم نے غزہ سے فائر کئے جانے والے راکٹ کو فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔

بعض ذرائع نے غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کی تعداد پانچ بتائی ہے۔

صیہونی فوجی ذرائع کے اعتراف کے مطابق دو راکٹ تل ابیب کی جانب فائر کئے گئے تھے، کہ جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تام ان کے دھماکوں سے تل ابیب کے ساکنین کی نیندیں اڑ گئيں۔

صیہونی فوجی ٹی وی چینل 10 کے مطابق دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سن کر لوگ پناہگاہوں کی طرف دوڑ پڑے اور بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button