عراقمشرق وسطی

عراق میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام

عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی نے مشرقی صوبہ الانبار میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے گشت کے دوران صوبہ دیالہ میں حمرین جھیل کے جنوب میں یوسف نامی گاؤں میں کاتیوشا راکٹوں اور گرینڈ کی ایک کھیپ کو ضبط کرلیا ہے – الحشدالشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہتھیار صوبہ دیالہ کی ان اصلی شاہراہوں پر حملے کے لئے رکھے گئے تھے جہاں سے اربعین حسینی کے زائرین کو گذرنا ہے – یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی ذرائع نے خبردی ہے کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات صوبہ کربلا کے شمال میں حلہ اور کربلا کے راستے میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا – اس دہشت گردانہ حملے میں نو افراد جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے – عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے باوجود ابھی بھی ملک کے مختلف علاقوں میں کچھ داعشی عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button