عرب امارات کے خفیہ ادارے کے ایک آفیسر نے سعودی عرب کے ولیعہد کی اسرائیلی وفد کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات کا راز فاش کردیا ہے۔
مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات کے خفیہ ادارے کے آفیسر نے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے، کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اس ملک کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے صیہونی حکومت کے ایک وفد سے بحیرہ احمر میں بن سلمان کے تفریحی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے بحری جہاز میں ملاقات کی۔
دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ تاریخ ان خیانتکاروں اور غداروں کو ہمیشہ ان کی بدترین شکل میں یاد رکھے گی، جنھوں نے صیہونی دشمن کے دامن میں پناہ لی ہے انہیں بدترین حالات اور دشواریوں نیز ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔