عراقی ذرائع نے کل رات اربیل میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے اڈے کے نزدیک راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نے عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اربیل میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے اڈے کے نزدیک 3 راکٹ فائر کئے گئے، ان راکٹ حملوں کے بعد امریکہ کے فوجی ہیلی کاپٹر نے پروازیں کیں اور کہا جا رہا ہے کہ زخمیوں کو وہاں سے لے جایا جا رہا ہے۔ ابھی تک عراق کے سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
حالیہ کچھ دنوں میں بغداد ائیرپورٹ کے فوجی حصے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے ہوئے ہیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔