امریکا کے شدید دباؤ کے باوجود ایران کی جانب سے ارسال کی گئی پیٹرول کی ایک اور کھیپ ونیزوئیلا پہنچ گئی۔
فارسٹ نامی آئیل ٹینکر ان تین تیل تینکرز میں ہیں جو دوسری بار پیٹرول لے کر ونیزوئیلا روانہ ہوئے ہیں اور اس وقت جنوبی امریکا کے اس ملک کی آبی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں۔
فارسٹ ونیزوئیلا کے ساحل پر لنگر انداز ہو چکا ہے اور دیگر دو تیل ٹینکر بھی جلد ہی ونیزوئیلا پہنچ جائیں گے۔
حالیہ مہینوں میں ونیزوئیلا میں ایندھن کی شدید قلت ہوگئی ہے اور اس کی اصل وجہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ہیں۔