ایسوشیئیٹڈ پریس نے برٹش میریٹائم ٹریڈ آپریشن سنٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ دھماکہ اتوار کے روز کسی بیرونی چیز کے ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث ہوا ہے۔
ابھی تک دھماکےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم رپورٹس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایسوشیئیٹڈ پریس نے ایک برطانوی کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئل ٹینکر پر سنگاپور کا پرچم تھا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچم سعودی عرب کا تھا۔
رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر پر ۲۲ افراد موجود تھے جو سبھی محفوظ ہیں اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہونچا ہے۔
دھماکے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کے آس پاس موجود بحری جہازوں کو تیل کے ممکنہ سراؤ اور دھماکے کی بابت خبردار کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک سعودی حکام نے اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔