افریقہ

نائیجیریا میں گاؤں پر حملہ 23 افراد ہلاک

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبہ جامفرا میں چند مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 23 دیہاتی ہلاک ہو گئے۔

جامفرا پولیس کے ترجمان محمد شیهو نے آج بدھ کو اس قتل عام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو ہونے والے اس حملہ میں کورا-نمودا علاقے کے ٹنگا اور قباجے کے گاؤں کے لوگ شدید طور سے متاثر ہوئے ہیں۔

محمد شیهو کا کہنا تھا کہ اس وقت متاثرہ علاقے میں حالات پرامن ہیںاور پولیس کی ایک گشتی ٹیم کے علاوہ فوج اور فضائیہ متاثرہ علاقے کی نگرانی کر رہا ہے۔

ایک مقامی سرکاری اہلکار نے ژنہوا کو بتایا کہ 100 سے زائد موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاؤں میں اس وقت دھاوا بول دیا جب دیہی لوگ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے. گاؤں والوں کے قتل عام کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے لی ہے۔ لیکن ماضی میں اس قسم کے دہشتگردانہ حملوں میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button