
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ محمد جواد ظریف پیر کے روز شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے ایک روزہ دورہ شام میں شام کے صدر بشار الاسد اوراپنے ہم منصب ولید المعلم کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی تبدیلیوں اورشام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں شام کا دورہ کیا تھا۔