ایرانمشرق وسطی

ایران نے بحیرہ عمان میں حادثے کے شکار آئل ٹینکروں کے ملاحوں کو بچالیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی اداروں نے بحیرہ عمان میں حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکروں کے عملے کو بحفاظت نکالنے کے بعد ساحلی شہر جاسک منتقل کردیا ہے۔

ایران کے صوبے ہرمزگان کے بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کے رابطہ دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ عمان میں حادثے کے شکار دو آئل ٹینکروں کے چوالیس ملاحوں کو ہرمزگان کے امدادی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ جنوبی ایران کی جاسک بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔

عمان کے مقامی ذرائع‏ ابلاغ نے جمعرات کی صبح بحیرہ عمان میں تیل بردار بحری جہازوں کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر دی تھی۔
ایران کے صوبے ہرمزگان کے بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کے رابطہ دفتر کے سربراہ ادہم رضوانی کا کہنا ہے کہ یہ آئل ٹینکر، بحیرہ عمان میں حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مدد سے ان دونوں ٹینکروں میں موجود چوالیس ملاحوں کو بچا لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button