امام خمینیایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

عالمی رہنماؤں کا حضرت امام خمینی کو خراج عقیدت/ امام خمینی کے سیاسی و مذہبی افکار مشعل راہ

٭ ہندوستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا احتشام عباس زیدی کا کہنا ہے کہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ جیسی عظیم شخصیت نےایک بار پھر توحیدی واسلامی حکومت کے نقوش نظام ولایت فقیہ کی شکل میں ابھارے۔اس نظریہ کو اتفاق سے عملی شکل دینے کاموقع بھی فراہم ہو گیا اور ایران میں ایک ایسا اسلامی جمہوری نظام وجود میں آیا جس نے اسلام کی عملی قوت وطاقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔کل کی اسلام مخالف طاقتیں آج بھی اس نظام کے مقابل صف آرا ہوگئیں لیکن وہ گزشتہ بیالیس برسوں سے اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر خود کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کی کچلی ہوی قوموں کو ظالموں و عالمی طاقتوں سے مقابلہ کی قوت عطا کر دی اور انہیں اپنے حق کے لیے لڑنے کا حوصلہ دیا۔

٭ کشمیر کے ممتاز عالم دین اور حریت کانفرنس کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے سانحہ ارتحال کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امام خمینی کو قرآنی اور اسلامی تعلیمات کا مجسم نمونہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امام خمینیؒ نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی اور عملی تصویر پیش کی اور اسلام کے سیاسی نظام کو متعارف کروایا اور اس اندازِ فکر پر کاری ضرب لگائی جس کی رو سے سیاست اور دین کو ایک دوسرے سے جدا تصور کیا جاتا ہے۔

٭ لبنان کی مزاحمتی تحریک کے جنرل سکریٹری جمیل ضاہر نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں حضرت امام خمینی(رہ) کی عظيم شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو حضرت امام خمینی (رہ) کے نظریات سے بھر پور استفادہ کرکے عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

٭ افغانستان کی اخوت اسلامی کونسل کے سربراہ مولوی حبیب اللہ حسام نے مہر نیوز سے گفتگومیں حضرت امام خمینی (رہ) کو ممتاز عالمی ، دینی اور سیاسی شخصیت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے عملی طور پر مسلمانوں میں اخوت ، برادری اور اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی اور انھوں نے فلسطینیوں کی آشکارا اور عملی مدد کرکے سامراجی طاقتوں کی طرف سے سنی اور شیعہ کے درمیان قائم کردہ منافرت پر مبنی دیوار کو منہدم کردیا۔

٭ بحرین کی ” عمل اسلامی ” تحریک کے سربراہ شیخ راشد الراشد نے مہرنیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے عالم اسلام میں عزت اور مزاحمت کی ثقافت کو فروغ دیا اور اسلامی مزاحمت نے خطے میں سامراجی طاقتوں کے تمام گھناؤنے منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

٭ یمن کے سیاسی تجزیہ نگار طالب الحسنی کا کہنا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ دنیا میں اسلامی بیداری اور بصیرت کی لہر پیدا کردی ، حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار نے اسلامی ممالک خاص طور پر فلسطین، لبنان اور یمن میں مسلمان جوانوں کے اندر استقامت اور پائداری کا جذبہ مضبوط اور مستحکم بنادیا ، اور وہ فلسطینی جوان جو کل تک اسرائیل کا پتھروں سے مقابلہ کرتے تھے وہ آج اسرائیل پر راکٹ داغ رہے ہیں اور انھیں یہ عزم و حوصلہ حضرت امام خمینی(رہ) سے ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button