لبنان کی فوج نے اعلان کیا کہ اس ملک کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں لبنان کے 3 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ اس بیان کے مطابق ایک فوجی زخمی بھی ہوا جو دہشتگردوں کا پیچھا کر رہا تھا۔
اس واقعہ سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے خبردار کیا تھا کہ تکفیری ٹولے داعش کے عناصر لبنان کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردانہ حملے کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں دہشتگرد گروہ داعش نے اپنے پنجے گھاڑنے کی کوشش کی تھی جسے حزب اللہ کے جوانوں نے بری طرح ناکام بنا دیا اور ستمبر 2017 میں اس ملک کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک کر دیا۔