دنیالبنانمشرق وسطییورپ

لبنان کو امریکہ کے مشورے کی ضرورت نہیں، حزب اللہ

Lebanon does not need America's advice, Hezbollah

لبنان کو امریکہ کے مشورے کی ضرورت نہیں، حزب اللہ

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ “ہاشم صفی الدین” نے امریکی صدر کے مشیر “آموس ہوچسٹین” کے الفاظ کے جواب میں زور دے کر کہا ہے کہ لبنان کو امریکہ اور ہوچسٹین کے آقاؤں کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہی لوگ بیروت کی اقتصادی امداد تک رسائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی اپنے وعدوں کے سچے تھے تو انہیں کم از کم مصری گیس کے حوالے سے لبنانیوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

یہ بات واضح ہے کہ ہم نے کبھی بھی امریکہ اور اس کے وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کبھی کریں گے کیونکہ ہم امریکہ کو لبنان اور لبنانی عوام کا حقیقی دشمن سمجھتے ہیں۔

قانا قتل عام اور دیگر جرائم امریکی ہتھیاروں، طیاروں اور میزائلوں کے سبب انجام پائے ہیں۔ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے لبنانیوں کو مارا گیا ہے اور فلسطینیوں ہر روز مارا جا رہا ہے۔

 

#lebanon

#hezbollah

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button