شام میں امریکی فوجیوں کو نئے سال کا تحفہ راکٹوں کی صورت میں ملا
صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 4 راکٹ فائر کئے گئے۔
صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں تیل کے ایک بڑے ڈپو میں اس امریکی فوجی اڈے سے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔
امریکہ کو نئے سال کا پہلا تحفہ راکٹوں کی صورت میں ملا
امریکی فوجیوں کو نئے سال کا تحفہ راکٹوں کی صورت میں ملا
دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی حملے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔
شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔