دنیاافریقہانسانی حقوقایشیامشرق وسطی

شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ

Ibrahim Zakzaky

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں معروف تحریک اسلامی کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر اپنے رہنما اور قائد آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ شیخ ابراہیم زکزکی کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں بلا قید و شرط فوری طور پر رہا کرے۔

خیال رہے کہ آزادی پر مبنی نائیجیریا کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود گزشتہ پانچ برسوں سے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ، غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں اور انکی جسمانی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

۱۳ دسمبر دوہزار پندرہ میں نائیجیریا کی فوج نے انکے دینی مرکز پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا تھا اور جبکہ خود آیت اللہ زکزکی کو انکی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ نائیجیریا فوج کی اس وحشیانہ بربریت میں شیخ زکزکی کے تین جوان بیٹے بھی شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button