مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں ” لیزر ہدایت ” میزائل سسٹم کی نقاب کشائی کی گئی۔
میجر جنرل حسین سلامی نے سپاہ پاسداران کے جنرل اسٹاف کے بعض معاونین کے ہمراہ سپاہ کی فضائیہ کے فتح ہیلی کاپٹر کا مشاہدہ کیا، اور اس دوران انھوں نے لیزر ہدایت میزائل سسٹم کی بھی رونمائی کی۔ ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر بنرل سلامی نمائشگاہ میں فتح ہیلی کاپٹر گروپ کی بعض دیگر محصولات کا بھی مشاہدہ کریں گے۔