مشرق وسطییمن

اسرائیل کی خوشامد لاحاصل ہے، عرب ممالک ذلت و رسوائی کا انتظار کریں: سربراہ انصار اللہ

یمنی ذرائع نے جنوبی یمن کے جزیرہ سقطری میں منصور ہادی سے وابستہ سعودی عرب کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوب کی عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیا ن جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔

المشہد الیمنی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی یمن کے جزیرہ سقطری میں منصور ہادی سے وابستہ سعودی عرب کے فوجیوں اور جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہو گئیں جب جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے مسلح گروہوں نے صوبے سقطری کے صدر مقام حدیبو میں قائم چیک پوسٹوں کو آر پی جی سے اڑا دیا۔

متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے جمعرات کے روز حدیبو سے سعودی عرب کے فوجیوں کی پسپائی کے بعد اس شہر کا محاصرہ بھی کر لیا۔ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوب کی عبوری کونسل نے اپریل کے آخری ایام میں عدن اور جنوبی یمن کے مختلف صوبوں میں ہنگامی حالت اور ان صوبوں کی خودمختاری کا اعلان کر دیا تھا۔

اقوام متحدہ نے جنوبی یمن میں ان دونوں فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button