مقامی میڈیا کے مطابق پلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح سمیت صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بجکر 57 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر مغرب میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جبکہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔
اس زلزلے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔