افغانستانایشیا

افغانستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

افغانستان کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 165 ہوگئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 260 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر کابل کے شمال میں موجود شہر چری کر میں ہی 100 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے پروان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

ادھر کابل کے شمال میں موجود شہر چری کر میں ہی سو اموات ہوئی ہیں جبکہ صوبے پروان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم دو سو مکانات کے تباہ ہونے کی خبر ہے۔

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پروان کے شہر چریکار میں شدید سیلاب آیا تھا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہر کا پچاس فیصد حصہ بری طرح متاثر ہو کر مٹی گارے اور پتھروں میں دھنس کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button