ایشیاپاکستان

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں پیر کی شام تک کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی مصدقہ تعداد ساڑھے تین ہزار دو سو ستائیس تک جا پہونچی ہے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پیر کی شام تک صوبہ پنجاب میں ایک ہزار چار سو ترانوے ، سندھ میں آٹھ سو اٹھاسی ، خیبر پختونخوا میں چار سو پانچ گلگت بلتستان میں دو سو دس، بلوچستان میں، ایک سو بانوے، اسلام آباد میں بیاسی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پندرہ افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔
پاکستان میں پیر کی صبح تک کورونا وائرس سے پچاس افراد کی موت اور دو سو ستاون افراد کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔
دوسری طرف صوبہ سندھ میں جہاں پندرہ دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے، حکومت نے پیر سے صوبے میں، غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لئے راشن کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اسی کے ساتھ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن چودہ اپریل تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button