ایشیاپاکستان

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹرمائنڈ ہلاک

گذشتہ نومبر میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کا ماسٹرمائنڈ ایک مہینے کے بعد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ گذشتہ تیئیس نومبر کو کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ماسٹرمائنڈ اپنے چھے ساتھیوں سمیت افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد اور کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملے کا ماسٹرمائنڈ اسلم اچھو افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک بم دھماکے میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ ایک میٹنگ کررہا تھا – اس دھماکے میں اس کے چھے ساتھی بھی ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ نومبر کی تیئیس تاریخ کو کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں دو سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری مارے گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button