ایشیاپاکستاندنیامشرق وسطی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزارسے زائد ہوگئی

جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 632 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 825 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے مزید 81 افراد ایک ہی دن میں انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 632 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 84 ہزار 863 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 51 ہزار 735 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 52 ہزار 601 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 969 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 51 ہزار 518 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 816 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 450 ہو چکی ہے جبکہ اموات 661 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 8 ہزار 28 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 83 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 ہزار 934 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 75 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 95 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 604 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 12 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button