ایشیاپاکستان

افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر پاکستان کی تاکید

پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے بحران کے حل اور اس ملک میں قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان، ایران، چین اور روس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ممالک نے افغانستان میں قیام امن کے عمل میں سہولیات کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور افغان عوام کی خواہشات کے مطابق اس پر عملدآرمد کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران اور چین کے حکام نے پاکستان کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں علاقے کے چار ملکوں افغانستان، ایران، چین اور روس کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دورہ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات نیز مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button