ایشیاپاکستان

پاکستان کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی آئی ایم ایف سے اجازت نہیں ملی

Pakistan did not get permission from the IMF to reduce electricity prices

پاکستان کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی آئی ایم ایف سے اجازت نہیں ملی

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پورے پاکستان میں بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافے ہونے کے بعد عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کیبنٹ میٹنگ نے اس مسئلے سے نمٹنے کےلئے اپنی لاچاری کا اقرار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے عوام کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم ریلیف پیکج دینے کے حوالے سے کہا کہ اس ریلیف پیکج کےلئے پہلے آئی ایم ایف سے اجازت لینی ہوگی۔

ملک گیر عوامی احتجاج جاری

پاکستان کے مختلف شہروں، قصبوں میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور عوام اپنے غصے کے اظہار کےلئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں تاجری برادری اور آزاد جموں کشمیر کے اسپیکر کے درمیان بجلی کے بلوں پر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور تاجروں نے شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری طرف رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایک شخص کے چالیس ہزار بجلی کا بل آنے پر خودکشی کرنے کی بھی خبر  ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button