فلسطیندنیامشرق وسطییورپ

واشنگٹن کی تل آبیب کو حزب اللہ کے قہر سے بچانے کی کوششوں کا آغاز

The beginning of Washington's efforts to save Tel Aviv from the wrath of Hezbollah

واشنگٹن کی تل آبیب کو حزب اللہ کے قہر سے بچانے کی کوششوں کا آغاز

آکسیوس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حزب اللہ لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان بڑھتی سرحدی کشیدگی کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرحد پر کشیدگی، تیزی سے لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہونے کا احتمال ہے اور اس کے پورے علاقے پر اثرات مرتب ہوں گے۔
آکسیوس کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوگئے جب حزب اللہ لبنان نے لبنانی حدود کے اندر فوجی خیمے نصب کر دیئے تھے جو ابھی تک لگے ہوئے ہیں اور ان پر صیہونی ریاست دہشت کا شکار ہو گئی تھی۔

صیہونی میڈیا نے صیہونی وزیر جنگ یوآو گالانت کی مشرق وسطی امور میں امریکہ کے اعلی ڈپلومیٹ باربرا لیف سے بھی امریکی وزارت خارجہ میں ملاقات کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے لبنانی حکومت کو خیمے اکھاڑنے کےلئے دباؤ میں ڈالا ہوا ہے لیکن کشیدگی ابھی تک باقی ہے اور گزشتہ ہفتے حزب اللہ لبنان اور صیہونی ریاست نے ایک دوسرے کو کھلم کھلا دھمکیاں بھی دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button