افریقہویڈیوز

فرانس کو بڑا دھچکا، افریقی ملک گیبون میں فوجی بغاوت+ ویڈیو

A big blow to France, a military coup in the African country of Gabon + video

فرانس کو بڑا دھچکا، افریقی ملک گیبون میں فوجی بغاوت+ ویڈیو

 

فارس نیوز کے مطابق 30 اگست بدھ کے روز گیبون کی فوج کے متعدد اعلیٰ جنرلوں نے ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ انہوں نے حکومت کا تختہ پلٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

صبح، گیبون فوج کے متعدد اعلیٰ افسران نے فوجی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے اس ملک میں حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔

گیبون وسطی افریقہ کے مغرب میں خلیج گنی کے پڑوس میں اور بحر اوقیانوس کے مشرقی ساحل پر واقع ہے اور اس کی سرحد جمہوریہ کانگو، کیمرون اور استوائی گنی کے ممالک سے ملتی ہے۔ اس ملک کو وسطی افریقہ میں فرانس کا سب سے اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے جس پر علی بونگو کی صدارت میں 2009 سے حکومت چل رہی ہے۔

اد رہے کہ صدر علی بونگو کا خاندان گیبون پر 56 سال سے حکومت کر رہا ہے اور ہفتے کے روز نئے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے مطابق ایک بار پھر وہ برسراقتدار آگئے تھے۔

گیبون میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے علی بونگو کے خاندان کے طویل اقتدار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس سے ملک میں سیاسی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ 2020 کے بعد سے کسی مغربی وسطی افریقی ملک میں آٹھویں فوجی بغاوت ہے۔ گیبون سے قبل مالی، گنی، برکینا فاسو، چاڈ اور نائجر میں فوجی بغاوتیں ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button