پاکستانایرانایشیامثالی شخصیاتمشرق وسطی
سپاہ قدس میں نمائندہ ولی فقیہ کا مرحوم قاضی نیاز کے انتقال پر تعزیتی پیغام
مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ قدس کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ممتاز عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین قاضي نیاز کے انتقال پر سپاہ قدس میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام علی شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
حجۃ الاسلام علی شیرازی نے اپنے پیغام میں مرحوم قاضی نیاز کی اسلام ، مسلمانوں اور پاکستانی عوام کے بارے میں گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قاضي نیاز ولایت فقیہ کے پیروکار ، حامی اور طرفدار تھے۔حجۃ الاسلام علی شیرازی نے مرحوم قاضي نیاز کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔