ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے گلشن معمار میں کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گلشن معمار میں کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ” ٹی ٹی پی ” سے ہے، گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے پاکستان سکیورٹی پرنٹینگ کارپوریشن اور کراچی ایئر پورٹ کی ریکی کی ہوئی تھی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئی ہے، دہشت گردوں کی شناخت محمد خالد عرف منصور، اکرام اللہ اور یاسین عرف ابوحنظلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔