فلسطینمشرق وسطی

حاکم نے غداری کی، سزا اماراتی عوام کو بھگتنی پڑے گی!

قدس کے مفتی نے ایک فتوی جاری کر کے قدس شہر میں عرب امارات کے شہریوں کے داخلے اور مسجد الاقصی میں ان کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قدس اور فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ 2012 میں جو فتوی جاری ہوا تھا اس میں قدس شہر اور مسجد الاقصی میں داخلے کیلئے اسرائیل کے ساتھ ساز باز نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب چونکہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر ہی لیا ہے، اس لئے عرب امارات کے شہریوں کے داخلے اور مسجد الاقصی میں ان کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فلسطین کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے کے دائرے میں قدس کا سفر حرام ہے اس لئے کہ یہ سینچری ڈیل میں شمار ہوتا ہے اور سینچری ڈیل بیت المقدس کو فلسطینیوں سے ہتھیانے کیلئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button