دنیاانسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی

غاصب صیہونی ریاست کے غیرانسانی اقدامات کا سلسلہ جاری

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل مکبر کے مقام پر ایک جارحانہ کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔

اُدھر مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیر تعمیر عمارت مسمار کر دی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بھاری مشینری کے ساتھ جبل مکبر میں دیر السنہ کے مقام پر یہ دہشتگردانہ اقدام کیا ہے۔

قابض فوج نے ایک فلسطینی خاندان کی اراضی کے گرد لگائی خار دار تار کاٹ ڈالی۔

دریں اثنا خود ساختہ صیہونی حکومت کی ایک نام نہاد عدالت کے فیصلے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح میں صیہونی دہشتگرد 6 فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بے دخلی کا حکم پانے والے فلسطینی خاندان 70 سال سے ان گھروں میں آباد تھے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا مقصد وہاں صہیونی تارکین وطن کو آباد کرنا ہے۔

ادھر قابض صہیونی ٹولے نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا، جن میں سابق اسیر، فلسطینی ارکان پارلیمان اور حماس کے رہنما بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button