فلسطینانسانی حقوقعربمشرق وسطی
غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہداء کی تعداد 32 ہو گئی
Palestine Gaza

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہداء کی تعداد 32 ہو گئی
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں عماد عقل کی مسجد کے قریب ہونے والے میزائلی حملے میں چند بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی جبکہ 215 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیل کی تازہ جارحیت میں جہاد اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر خالد منصور بھی شہید ہوا۔ غزہ کے 32 شہداء میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔