پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ کے جنوب مشرق میں پیش آیا۔
ابھی تک کسی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں پاکستانی طالبان ماضی میں اس قسم کے دھماکے کرانے میں ملوث پائے گئے تھے۔