فلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کا فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان تعاون پر تشویش کا اظہار

القدس نے اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حلقوں نے مغربی پٹی کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی وجہ سے فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان تعاون پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کے درمیان تعاون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان جلد ہونے والے معاہدے پر اسرائیل کی انٹیلیجنس سروسز کو تشویش ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کوفلسطین کے میدان میں نئے شرائط کا سامنا ہے، موجودہ شرائط میں حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی ختم ہوکر صلح اور باہمی تعاون میں تبدیل ہورہی ہے ۔ مغربی پٹی میں حماس اور فتح تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون پر اسرائیل کو تشویش لاحق ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button