فلسطینانسانی حقوقدنیاعربمشرق وسطی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 270 فلسطینی زخمی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 270 فلسطینی زخمی
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ غرب اردن کے بیتا نامی دیہی علاقے میں نہتے فلسطینی مظاہرین پرربر کی گولیوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں 270 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح جمعہ کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔