
صیہونی دہشتگردوں نے ایک اور فلسطینی کے مکان کو مسمار کر دیا
القدس العربی کی آج کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے جنوب مشرقی علاقے وادی الحمص میں بھاری گاڑیوں کے ساتھ حملہ کر کے محمود ربایعه کے اہلخانہ کو نکال باہر کر انکے مکان کو مسمار کردیا۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے 2021 میں 950 فلسطینیوں کے مکانات اور ان سے متعلق املاک کو ویران کیا تھا۔