فلسطینی انتظامیہ کا اصل چہرہ سامنے آ گیا
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق رام اللہ کے عوام نے غرب اردن میں المنارہ اسکوائر میں دھرنا دیا اور فلسطینی رہنما نزار بنات کے قتل میں ملوث حکام کو کیفر کردار تک پہنچانے اور فلسطینی انتظامیہ اور سکیورٹی حکام کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
الخلیل شہر میں بھی اسی طرح کا ایک مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی عوام نزار بنات کی گرفتاری اور ان کی موت کی خبر پھیلنے کے بعد سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حماس نیز جہاد اسلامی سمیت تمام مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ یورپی یونین اور امریکی وزارت خارجہ نے بھی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز نزار بنات کے گھر پر دھاوا بول کر انھیں زدو کوب کیا اور اسکے بعد انہیں اٹھا کر لے گئے جس کے چند گھنٹوں بعد الخلیل کے ڈی ایم آفس نے انکی موت کی اطلاع دی۔