فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے بدھ کوبھی جاری رہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر دس دن سے جاری صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں دو سو انیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ترسٹھ معصوم بچے، چھتیس خواتین اور سولہ سن رسیدہ افراد شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تیس ہوچکی ہے جن میں چار سو پچاس بچے اور دو سو پچانوے خواتین ہیں۔
درایں اثنا صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں غرب اردن میں تیئس فلسطینی شہید اور تین ہزار آٹھ سو پچیس زخمی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دس مئی سے غزہ اور غرب اردن پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جن میں متعدد کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
اس وحشیانہ جارحیت کے جواب میں استقامتی محاذ نے بھی تل ابیب ، اشدود عسقلان اور حیفا سمیت مخلف علاقوں میں صیہونی فوجی چھاؤنیوں ، ہوائی اڈوں اور حساس مراکز پر تین ہزار سے زائد میزائل اور راکٹ برسائے ہیں ۔