رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کے پیش امام عکرمہ صبری کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور ان کو چار مہینے کے لئے مسجد الاقصی سے بے دخل کر دیا ہے۔
فلسطین کی صفا نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ صیہونی پولیس اہکاروں کے ساتھ صیہونی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے بھی مسجد الاقصی کے امام کے پھر پر دھاوا بول دیا اور ان کو چار مہینے کے لئے مسجد الاقصی سے بے دخلی کا نوٹس دیا۔
اس سے پہلے گزشتہ جمعے کو مسجد الاقصی کے امام عکرمہ صبری کے گھر سے ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ایکی ہفتے تک ان کو مسجد الاقصی سے بے دخل رکھا گیا۔