مشرق وسطیفلسطین

فلسطینی نوجوان کے شہادت پسندانہ اقدام پر حماس کا بیان

بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کے شہادت پسندانہ اقدام کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے ایک بیان میں اسے قبلۂ اول کے ساتھ غداری کرنے والوں کے لئے ایک کھلا پیغام قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے اپنے بیان اس بات پر زور دیا ہے مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے سلسلے میں فلسطینی عوام ایک ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں اور مسجد کے بابِ حطہ پر بہنے والا فلسطینی نوجوان کا خون مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرنے والے انتہا پسند صیہونیوں اور آبادکاروں کے لئے ایک کھلا پیغام ہے۔

حماس نے انتہاپسند صیہونیوں کو مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔حماس کے بیان میں آیا ہے کہ باب حطہ پر فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کاروائی اُن تمام عرب اور غیر عرب حکام کو ایک کھلا پیغام ہے جنہوں نے قبلۂ اول، امت اسلامی اور فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے غاصبوں کے ساتھ دوستی کی راہ اپنا لی ہے۔

خیال رہے کہ پیر کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے بیت المقدس کے باب الحطہ پر شہادت پسندانہ کارروائی کا ارادہ کیا تاہم صیہونیوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے بعد میں اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button