مشرق وسطیفلسطین

فلسطین میں الیکشن کے بارے میں ایران اور کچھ دیگر ممالک کو ہنیہ کا خط

حماس نے بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے اقوام متحدہ، ایران، اردن، سوئزرلینڈ اور جنوبی افریقا کے سربراہوں کو خط بھیجے ہیں اور ان میں فلسطین میں قومی آشتی کے قیام، اختلافات کے خاتمے اور اسی طرح مختلف سطحوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے اتفاق کے لیے اس کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ہنیہ نے مختلف ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے خط میں اس کی ان کوششوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان اقدامات کے تناظر میں، جو فلسطینی قوم کے اتحاد کی مضبوطی کا سبب بنیں گے، کام کریں گے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اگلے کچھ دنوں میں انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری کریں گے اور قوی امکان ہے کہ مئي کے اواسط میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button