ایرانعالمی یوم قدسفلسطینمشرق وسطی
یوم القدس کے موقع پرامریکہ اوراسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے سید نظام الدین موسوی نے فلسطینیوں پر امریکی اور اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل اور اسرائیل کے سنگین اور وحشیانہ جرائم کے پیش نظر مسلمان اس سال بھی امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں گے۔
مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم القدس ہمیشہ زندہ رہےگا اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین فراموش نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کوئی علامتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے جو ہمیشہ زندہ رہےگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کے خواہاں ہیں۔