مشرق وسطیفلسطینیورپ

فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یہ بل چھے مخالف اور ۱۷ نیوٹرل ووٹوں کے مقابلے میں ۱۵۳ ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی قوم کے دائمی حق خودمختاری کے سلسلہ میں مذکورہ بل کی منظوری کے بعد فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اس قرارداد میں فلسطینی سرزمین کے قدرتی ذخائر منجملہ، زمین، توانائی کے وسائل، پانی اور سمندر پر فلسطینی قوم کے حق کو تسلیم کئے جانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ غاصب صیہونی ٹولے سے اپنے قدرتی ذخائر کے استعمال کی بابت ہرجانہ وصول کریں۔

المالکی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اکثریت رائے سے پاس ہونے والی اس قرار داد سے فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کی بین الاقوامی تائید و حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کے نفاذ کے سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے لئے اپنی زمین اور دیگر قدرتی ذخائر و ذرائع کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے صیہونی ٹولے کے غاصبابہ اور ناجائز اقدامات کو لگام دئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button