شہید سلیمانی امریکہ کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے: حزب اللہ
حزب اللہ کے ڈپی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے اپنے انٹریو میں کہا ہے کہ اگر جنرل قاسم سلیمانی امریکہ اور اس کے سامراجی منصوبوں کے سامنے دیوار نہ بنتے تو صدر ٹرمپ بلا واسطہ اور علی اعلان ان کے قتل کا ارتکاب نہ کرتے۔
شیخ نعیم قاسم نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ان کی کامیابی اور استقامتی محاذ کی فتحمندی ان کے ہاتھ میں نہ ہوتی تو وہ ہرگز لوگوں کے دلوں میں اتنی والہانہ محبت اور اتنا اعلی و ارفع مقام کے حقدار نہ بن پاتے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا امریکی انتخابات کے نتائج ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور ہم ٹرمپ جیسے بدمعاش کی شکست کو ظالموں کے لئے باعث عبرت سمجتھے ہیں، البتہ بائڈن کے بارے میں ابھی کچھ نہيں کہا جا سکتا، یہ چيز ان کی پالیسیوں سے مربوط ہے لیکن بائڈن کو جان لینا چاہیے کہ ہم اپنی سرزمین اور اپنی خودمختاری سودا ہرگز نہيں کریں گے۔