نماز فی سفسہٖ عقل و قلب و روح کے لیے بیک وقت بہت بڑی راحت اور آسودگی ہے۔
نماز فی سفسہٖ عقل و قلب و روح کے لیے بیک وقت بہت بڑی راحت اور آسودگی ہے۔ مزید یہ کہ یہ کوئی ایسا عمل نہیں ہے جس میں جسم کے لئے کوئی مشقت پائی جاتی ہو۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک نمازی انسان کا ہر دنیاوی جائز کام جو نیک نیتی سے ادا کیا گیا ہو اللّٰہ کی عبادت کا درجا پائے گا۔ اور یہ ایک ایسا نسخہ ہے جسے استعمال میں لاکر ایک نمازی آدمی اپنی عمر کا تمام سرمایہ آخرت کی طرف منتقل کر سکتا ہے اور اس طرح وہ اپنی فانی عمر کے ذریعے دائمی اور ابدی عمر حاصل کر سکتا ہے۔
استاد بدیع الزمان سعید نورسی(ر ح) سنّی عالمِ دین، ترکی
رسائل نور ، مقالات، چوتھا مقالہ