شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے راس العین میں کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
شام کے شمالی شہروں پر ترکی کے فوجی قبضے کے بعد سے ان علاقوں میں موٹر سائیکل اور کار بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔