آیۃ اللہ یزدی کے انتقال پر قائد انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
آيۃ اللہ یزدی کچھ عرصے سے اسپتال میں تھے اور بدھ کے روز نواسی سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گيا۔ قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے پورے عرصے میں انقلابی کارنامے، طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد، میدان میں مستقل موجودگي اور ملک کا انتظام چلانے کے لیے عدلیہ کی سربراہی، نگراں کونسل، ماہرین کونسل اور پارلیمنٹ کی رکنیت جیسے اہم عہدوں پر کام اور اس کے ساتھ ہی علمی و فقہی سرگرمیوں نے اس جلیل القدر عالم کی شخصیت کو انتہائي جامع اور بااثر بنا دیا تھا۔
قائد انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی بنیادوں پر مستحکم عقیدہ، اس راہ میں استقامت اور دینی و انقلابی غیرت، اس محترم شخصیات کی کچھ دیگر اہم خصوصیات تھیں۔ آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام کے آخر میں خداوند متعال سے آيۃ اللہ محمد یزدی کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ديگر حکام اور اداروں کے سربراہوں نے بھی الگ الگ پیغام جاری کر کے آيۃ اللہ محمد یزدی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔