ایشیادنیاشاممشرق وسطی

امریکہ کے تربیت کردہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

شام میں روسی ائربیس کے ترجمان نے صوبہ حمس میں دا‏عشیوں سے وابستہ عناصر کے ایک اڈے کو نابود کئے جانے کی خبر دی ہے۔

رشیا ٹو ڈے نے مذکورہ کمانڈر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک سرچ آپریشن کے دوران جس میں روسی ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا، چار دہشت گرد مارے گئے جو حمص میں گولہ بارود کے ایک گودام کی نگرانی کر رہے تھے۔

مذکورہ روسی کمانڈر کے مطابق اس کاروائی میں داعش کے اڈے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ہاتھ لگا ہے جو مغربی ملکوں اور نیٹو افواج سے تعلق رکھتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دواؤں اور غذائی اشیا کے پیکٹ بھی داعش کے اس اڈے سے ملے ہیں۔

قرائن و شواہد کی بنیاد پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ امریکی افواج “التنف” کے علاقے میں دہشت گرد عناصر کو ٹریننگ دے کر شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کے بھیج رہے ہیں۔

التنف نامی علاقہ اس وقت امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button