ایشیاپاکستان

لورا لائی بلوچستان میں دہشت گردانہ حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملے میں چودہ افراد زخمی ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں بتایا گیا ہے کہ ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر حملہ کر دیا-

دہشت گردوں نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر دستی بموں سے حملہ کیا- اس حملے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے-

دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی- ڈی آئی جی آفس پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جبکہ کانسٹیبلز اور کلکروں کی اسامیوں کے لئے انٹرویو ہو رہے تھے اور امیدواروں کی بڑی تعداد احاطے میں موجود تھی-

حملے کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی تاہم سیکورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی جنھوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور جائے واقعہ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاشی شروع کر دی-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button