ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکہ حملہ آور ہلاک 2 سیکورٹی اہلکار زخمی
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع وزارت داخلہ کے گیٹ سے ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی ٹکرادی دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترک وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک حملہ آور خودکش کارروائی میں مارا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس اہلکاروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
ترکیہ کی وزارت داخلہ نے انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے اس حملے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے۔
ترک میڈیا نے بھی خبردی ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آوازيں سنی گئيں۔
انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دیئے۔
#turkiye
#ankara
#blast